اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی میجر جنرل نمرود حماس کے ہتھےچڑھ گیا،یرغمالیوں کی درگت

41ddeaed fec6 4fee 8380 5e68188ca718 jpg

اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں کے دوران اسرائیلی فوج کا میجر جنرل نمرود بھی  حماس کے ہتھے چڑھ گیا،

واضح رہے کہ حماس کے جنگجو اسرائیل پر حملوں کے دوران 50 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل  ہونے والی کئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے کئی اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنارکھا ہے۔ ان میں سے بعض فوجیوں کو اسرائیلی آرمرڈ گاڑیوں پر حملوں کے دوران ئیرغمال بنایا گیا۔

41ddeaed fec6 4fee 8380 5e68188ca718 jpg

واضح رہے کہ  اسرائیلی میڈیا نے اس بات کی  تصدیق کی ہے کہ حماس کے جنگجو حملوں کے دوران 50 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے ہیں۔

عرب میڈیا  کے مطابق اسی دوران  اسرائیلی فوج کا میجر جنرل نمرود الونی  بھی حماس کے جنگجوؤں کے ہتھے چڑ گیا جسے وہ یرغمال بنا کر ساتھ گئے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی موجود ہیں جن میں مذکورہ فوجی افسر سیاہ ٹی شرٹ اور شاٹس میں حماس کے مجاہدین کے ساتھ جا رہا ہے۔

میجر جنرل نمرود الونی اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف ) ڈیپتھ کور اور ملٹری کالجز کا سربراہ ہے، جسے اس سال کے شروع میں ہی  اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے تعینات کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں حماس جنگجوئوں کو ایک نامعلوم اڈے کے اندر دکھایا گیا ہے، جس میں مرکاوا ٹینک (اسرائیل کی بری فوج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا ٹینک) سمیت اسرائیلی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔

یرغمال اسرائیلی فوجی کی دہائیاں دیتے رہے۔مجاہدین نے خوب درگت بنائی

608d2e7d 3ff5 4f02 afba bddb27e38b8b jpg

حماس کے حملوں کے دوران  گرفتار ہونے والے  اسرائیلی فوجی اسرائیلی فوجی کی دہائیاں دیتے رہے،واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی اپنی سنگدلی اور بربریت کیلئے بدنام ہیں اور خواتین اور بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں  پر بھی ظلم ڈھاتے نظر آتے ہیں۔

ادھر حماس نے ایرز کراسنگ کے اسرائیلی فوجی کیمپ پر حملے کی ویڈیو اپنے آفیشل ٹیلی گرام پیج پر جاری کی ہے۔ اس حملے میں حماس کے ہاتھوں اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے حماس کے فوجیوں کے چہروں کو چھپا دیا گیا ہے، دوسری جانب حماس کے مجاہدین نے قبضے میں لی گئی اسرائیلی فوجی گاڑی شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے قریب الخلیفہ اسکوائر پر کھڑی کردی ۔ گاڑی کی وڈیو پر ایک فلسطینی نے لکھا ہے کہ اسی مقام پر11 بچوں سمیت میرے خاندان کے 16 لوگ اسرائیلی بمباری سے شہید ہوئے۔ آج اسی اسکوائر میں میرے محلے کے بچے اسرائیلی فوجی گاڑی پر اچھل کود کررہے ہیں، میرے دل کو کچھ سکون ملا ہے۔

Major General Nimrod of the Israeli army fell into the hands of Hamas, اسرائیلی فوج کا میجر جنرل نمرود حماس کے ہتھے چڑھ گیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481