اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ن لیگی رہنماؤں کی نواز شریف کو وطن واپسی ملتوی کرنے کی تجویز

ن لیگی رہنماؤں کی نواز شریف کو وطن واپسی ملتوی کرنے کی تجویز

ن لیگی رہنماؤں کی نواز شریف کو وطن واپسی ملتوی کرنے کی تجویز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اندر موجود مفاہمتی پالیسی کا حامی گروپ نواز شریف کی وطن واپسی مؤخر کرانے کے لیے سرگرم ہوگیا اور اس نے نواز شریف کی واپسی کو فی الحال ملتوی کرنے کی تجویز دے دی۔

ن لیگی رہنماؤں کی نواز شریف کو وطن واپسی ملتوی کرنے کی تجویز

ن لیگی رہنماؤں کی نواز شریف کو وطن واپسی ملتوی کرنے کی تجویز

یہ بھی پڑھیں  16اکتوبر سےپٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

ذرائع نے بتایا ہے کہ مفاہمتی گروپ نے اپنی تجویز نواز شریف تک پہنچا بھی دی ہے تاہم نواز شریف نے تجویز پر فوری طور پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمتی گروپ کا موقف ہے کہ فی الحال مہنگائی، بے روزگاری اور بے تحاشا یوٹیلیٹی بلز سے پریشان عوام کو نواز شریف کی وطن واپسی میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے،

شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور میں عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوامی رائے

بھانپ چکے ہیں اس لیے موجودہ حالات میں عوام کی جانب سے نواز شریف

کے شایان شان استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں پہلی بارتھوراسکوپک لوبیکٹومی کی کامیاب سرجری

پارٹی ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں ہوا، عام انتخابات کے قریب یا باقاعدہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں تو زیادہ بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی میں باپ بیٹوں کے جھگڑے میں جواں سال بیٹا مارا گیا

ذرائع کے مطابق سینئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں

یہی موقف دہرا چکے ہیں تاہم نواز شریف واپسی کا ذہن بنا کے

اور پارٹی کو استقبال کی تیاری کا کہہ چکے ہیں۔

دوسری جانب اس رائے کے برعکس ن لیگ میں موجود دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ نواز شریف

کی واپسی کو ملتوی کیا گیا تو عوام میں ہمارا اچھا تاثر نہیں جائے گا

اس لیے قائد وطن واپسی کے اپنے فیصلے پر قائم رہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481