خیبر پختونخوا میں پہلی بار تھوراسکوپک لوبیکٹومی کی کامیاب سرجری کر لی گئی۔
یہ کامیابی ایوب ٹیچنگ ہسپتال کےحصے میں آئی جہاں ڈاکٹر زاہدشاہ کی زیرنگرانی مریض کا مفت آپریشن کیا گیا۔ نجی ہسپتالوں میں اس آپریشن پر 6 سے 7 لاکھ روپے لاگت آتی ہے
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں شعبہ صحت کو ایک اہم کامیابی ملی ہے جب ڈاکٹر زاہد علی شاہ کی ٹیم نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں پہلی بار پھیپھڑوں کی تھوراسکوپک لوبیکٹومی سر انجام دی۔ یہ انقلابی سرجیکل طریقہ کار ہے، جس پر عام طور پر نجی ہسپتالوں میں تقریباً 6 سے 7 لاکھ روپے لاگت آتی ہے لیکن ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں انتظامیہ کے تعاون سے مریض کا مفت آپریشن کیا گیا۔
تھوراسکوپک لوبیکٹومی پھیپھڑوں کے کینسر سمیت پھیپھڑوں کے مختلف علاج کے لیے استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنیک ہے۔ اس جدید آپریشن ٹیکنیک سے پہلے پورے سینے کو بڑا کٹ لگا کر پسلیوں کو کھولا جاتا تھا جو کہ ایک انتہائی طویل، تکلیف دہ اور مشکل آپریشن ہوتا تھا لیکن اب اس آپریشن میں بڑا چیرا لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی،
اس طریقہ کار کے نتیجے میں درد میں کمی، تیزی سے صحت یابی اور مریض کے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ڈاکٹر زاہد علی شاہ کی غیر معمولی مہارت اور فرض سے لگن نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی پوزیشن کو خطے میں جدید طبی طریقہ کار کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر مستحکم کیا ہے۔اس کامیاب آپریشن پر چیرمین بی او جی اور ممبران کی جانب سے ڈاکٹر زاہد علی شاہ کو خوب سراہا گیا۔
The first ever thorascopic lobectomy was successfully performed in Khyber Pakhtunkhwa, Ayub Teaching Hospital ,
