اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز نے انڈس ہسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کردیا

عوام کو ریلیف دینے کیلیے صرف مہنگائی کا شکار کریں گے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جوبلی ٹاون میں انڈس ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن کے نیو ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انڈس ہسپتال جوبلی ٹاون کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسیسی ٹیشن پیڈز، سی ٹی سکین، نرسنگ سٹیشن، انفارمیشن ڈیسک اور فیملی میڈیسن سینٹرز کا معائنہ کیا۔

 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر علاج زخمی نوجوان اور اسکے والد سے گفتگو کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ خاتون کے مطالبے پر سپیشل افراد کیلئے بلڈنگز میں ریمپ کی تعمیر پر عملدرآمد کی یقینی دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر علاج مریضوں اور انکے تیمارداروں سے بات چیت کی اور مریضوں سے علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔زیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر ہسپتال کو بہتر سے بہترین کرنا چاہتے ہیں – ہیلتھ کا معاملہ دراصل انسانی زندگی کا معاملہ ہے، غفلت اور کوتاہی نہیں برداشت کی جاسکتی۔انڈس ہسپتال کے سسٹم اور تجربات سے استفادہ کر کے ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنائیں گے۔ خدمت کی نیت اور خدا خوفی سے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

 

 

پنجاب کے ہسپتالوں میں نوے فیصد تک مفت ادویات فراہم

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ائیر ایمبولینس سروس کی وجہ سے روزانہ قیمتی جان بچانے میں قابل قدر کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔کرسی ذمہ داریوں کا بوجھ ہے، ایک اچھے فیصلے سے کروڑوں زندگیوں میں بہتری آرہی ہے۔ پنجاب میں پورے پاکستان سے علاج کے لئے مریض آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں نوے فیصد تک مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہارٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے انڈس ہسپتال سے اشتراک کار کریں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو انڈس ہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رجب طیب اردگان ٹرسٹ کے تحت 70 لاکھ مریض مفت اور معیاری علاج سے مستفید ہو چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں میں انڈس ٹرسٹ کی معاونت سے بہتری لانے کے لئے مشترکہ پلان طلب کر لیا۔ کمسن بچوں کی ہارٹ سرجری کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ انڈس ریجنل بورڈ کے چیئرمین میاں محمد احسن،ایگزیکٹو ڈائریکٹرز عزیزالرحمان، احسن طارق، منیجر کوآرڈینیشن بلال احمد، ڈائریکٹرز جاوید ارشد بھٹی، ایس ایم پرویز، حسن قرشی، سی ای او ڈاکٹر تسمان اور سی او او ڈاکٹر شفیق موجود تھے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری صحت اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481