اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی میں باپ بیٹوں کے جھگڑے میں جواں سال بیٹا مارا گیا

dfbcd1a1 82e5 4887 8ca0 0185de4c28a3

راولپنڈی میں گھر کے اندر  باپ بیٹوں کے جھگڑے  کے دوران  جواں سال بیٹا مارا گیا،جبکہ فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود گلریز کالونی میں گھر کے اندر باپ بیٹوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا  اور گولی چلنے کے نتیجے میں ایک بیٹا واجد جاں بحق جبکہ باپ صفدر اور دو بیٹے سہیل اور بلال زخمی ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال بھجوایا ، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے میرٹ پر تفتیش اور ملزم و ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جائے گا، ادھر سی پی او راولپنڈی نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ،

تھانہ نصیرآباد کی حدود مصریال گاؤں میں ہمایوں خان  اپنے والد کے ساتھ درزی کا کام کرتا تھا کہ کچھ افراد  نے اس کو دکان سے باہر بلایا اور جب ہمایوں خان دکان سے باہر آیا تو لڑکوں نے اس کی انکھ میں گولی مار دی جس کی وجہ سے ہمایوں موقع پر جاں بحق ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

 father-son dispute claimed life of a son,father injured. راولپنڈی میں باپ بیٹوں کے جھگڑے میں جواں سال بیٹا مارا گیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481