اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرکٹ کا عالمی میلہ آج سے بھارت میں سجے گا

کرکٹ کا عالمی میلہ آج سے بھارت میں سجے گا

کرکٹ کا عالمی میلہ آج سے بھارت میں سجے گا

کرکٹ کا عالمی میلہ 4 برس کے بعد آج سے بھارت میں سجنے کو تیار ہے۔

کرکٹ کا عالمی میلہ آج سے بھارت میں سجے گا

کرکٹ کا عالمی میلہ آج سے بھارت میں سجے گا

افتتاحی میچ گزشتہ میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں چمچماتی ٹرافی حاصل کرنے کےلیے بھارت کے 10 شہروں میں مقابلہ کریں گی۔

ایونٹ میں سب ہی ٹیمیں ایک دوسرے میچز کھیلیں گی، ابتدائی راؤنڈ کی تکمیل کے بعد پہلی 4 ٹیمیں سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آج گزشتہ میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ کی دونوں ٹیمیں اتفاق سے ایک روزہ کرکٹ میں اعداد و شمار کے لحاظ سے برابر ہیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے آپس میں 95 میچز کھیلے ہیں، دونوں ہی ٹیموں نے 44، 44 مقابلوں میں فتح اپنے نام کی، 3 میچز ٹائی رہے جبکہ 4 کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی دونوں ٹیمیں فتح کے اعتبار سے برابر ہیں، ان کے درمیان اب تک 10 میچز ہوئے ہیں اور دونوں نے 5، 5 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حسن علی کا فیلڈنگ میں ’’فٹبال اسکلز‘‘ کا استعمال، ساتھی کھلاڑی بھی مُسکرا پڑے

البتہ احمد آباد جہاں یہ میچ ہورہا ہے، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف پلہ بھاری ہے،

جس نے 1996 کے ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلش ٹیم کو 11 رنز سے مات دی تھی۔

کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ جمعے کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481