اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں بری

5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں بری

5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا

قاہرہ: مصر میں اپنے بچے کو قتل کرکے اس کے جسم کے کچھ ٹکڑوں کو پکا کر کھا جانے والی خاتون کو حیران کن طور پر بری کردیا گیا۔

5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں بری

5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں بری

عرب میڈیا کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے ھنا حتروش کو اپنے 5 سالہ بیٹے کو قتل اور اس کے گوشت کو پکا کر کھانے کے الزام میں سزا دینے کے بجائے بری کردیا جس پر عوام کی جانب سے شدید اعتراض کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ

عدالت نے اپنے فیصلے میں 37 سالہ ماں کو بری کرنے کے وجہ دماغی اور نفسیاتی امراض میں

مبتلا ہونا قرار دیا اور حکم دیا کہ خاتون کا کسی ماہر نفسیات کے زیر نگرانی علاج کرایا جائے۔

مذکورہ خاتون کا تعلق کفر ابو شلبی گاؤں سے تھا اور ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے

اعتراف کیا تھا کہ اس نے یہ جرم سابق شوہر اور سسرالیوں سے جھگڑے کی وجہ سے کیا۔

ھنا حتروش نے اپنے اعترافی بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس نے ایسا ایک عالم دین کے کہنے پر کیا تھا۔

عالم دین نے بتایا تھا کہ مجھ پر جادو کیا گیا ہے جس کا اثر ختم کرنے کے لیے بیٹے کی قربانی دینا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں  امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کرلیا

اعترافی بیان کے بعد خاتون پر سوچے سمجھے اور باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیے گئے

قتل کی دفعات عائد کی گئی تھیں اور پراسیکیوٹر نے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم متضاد بیانات، بے ربط گفتگو اور برتاؤ میں تیزی سے تبدیلی کی وجہ سے خاتون کا

نفسیاتی معائنہ کرایا گیا جس میں ڈاکٹرز نے خاتون کو شیزوفرونیا کا مریض قرار دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481