اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی چیف جسٹس کی مودی حکومت کیخلاف مبینہ بغاوت

بھارتی چیف جسٹس کی مودی حکومت کیخلاف مبینہ بغاوت

بھارتی چیف جسٹس کی مودی حکومت کیخلاف مبینہ بغاوت

بھارتی سپریم کورٹ کے سکریٹری جنرل نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچور کی تصویر کے ساتھ واٹس ایپ پر گردش کرنے والے ’حکومت کے خلاف بغاوت‘ کے پیغام کو مسترد کر دیا ہے۔

بھارت میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام سے ایک پیغام وائرل ہے جس میں لوگوں سے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کو کہا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ کے سکریٹری جنرل اور سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتا نے بھی تصدیق کی کہ جو پیغام پھیلایا جا رہا ہے وہ جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں برج خلیفہ عمارت پاکستانی پرچم میں رنگ گئی

سپریم کورٹ کے سکریٹری جنرل اتل کورہیکر نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ چیف جسٹ کی طرف سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا،

انگریزی اور ہندی میں وسیع پیمانے پر پھیلا واٹس ایپ میسیج جعلی ہے۔

تشار مہتا نے بھی گردش شدہ پیغام کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں کارروائی کی جائے گی

سالیسٹر جنرل مہتا نے کہا کہ ’یہ ایک جعلی فارورڈ ہے۔ کوئی بھی چیف جسٹس کبھی بھی ایسا کام نہیں کرے گا،

چیف جسٹس چندرچور جیسے روشن خیال عزت مآب کے نام پر ایسی سنگین شرارت کے لیے اقدامات ہونا چاہیے اور کیے جائیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نائب امیر انتقال کر گئے

چیف جسٹس آف انڈیا چندر چور کی تصویر کے ساتھ شیئر کیے جانے والے مبینہ پیغام کی سرخی ہے، ”ہندوستانی جمہوریت سپریم کورٹ زندہ باد“۔

اور متن میں کہا گیا ہے کہ ’ہم ہندوستان کے آئین، ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

لیکن اس کے لیے آپ کا تعاون بھی بہت ضروری ہے،

تمام لوگوں کو متحد ہونا چاہیے، سڑکوں پر نکلیں اور حکومت سے اپنا حق مانگیں، یہ آمرانہ حکومت لوگوں کو ڈرائے گی،

دھمکیاں دے گی، لیکن آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہمت رکھیں اور حکومت سے حساب مانگیں، میں آپ کے ساتھ ہوں۔‘

پیغام کے نیچے مصنف کا نام دیا گیا ”ڈی وائی چندرچور (چیف جسٹس)“۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481