جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نائب امیر علامہ دلاور سیدی دوران حراست انتقال کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر پر اتفاق
تفصیلات کے مطابق علامہ دلاور سیدی 13 سال سے پابند سلاسل تھے ،
علامہ دلاور سیدی کو 1971 میں پاکستان کی حمایت کرنے پر 2010 میں سزائے موت سنائی گئی
وہ بنگلہ دیش کے معروف عالم دین تھے،اور 2 مرتبہ بنگلہ دیش کی قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔
علامہ دلاور سیدی کی زندگی پر ایک نظر (بشکریہ ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی)
قابل رشک ہے موت تیری قابل فخر ہے تیرا جینا
ورلڈ علماء کونسل کے رکن بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے عالم اسلام کے جید عالم دین نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش علامہ دلاور حسین سعیدی 13 سال قید کاٹنے کے بعد آج 14 اگست 2023ع کو خالق حقیقی سے جا ملے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون
علامہ 1971 کی جنگ میں جامعہ بنوری ٹاون کراچی میں درس نظامی کی تکمیل کر رہے تھے، انہوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت 1979 میں اختیار کی ۔ ان پر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے دیگر قائدین کی طرح پاکستان سے وفاداری نبھانے کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔ ان کو 2011میں کینگرو کورٹس نے موت کی سزا سنائی لیکن بین الاقوامی علماء فورم اور پورا بنگلہ دیش سراپا احتجاج بن گیا تو سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا گیا۔
13 سال سے جیل میں قید تھے اسکے باوجود کل ہسپتال منتقلی کے وقت مسکرا رہے تھے۔ علامہ کا 1971 کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں تھا پھر بھی جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے تمام قائدین کی طرح کسی قسم کی معافی اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے تعلق ختم کرنے آمادہ نہیں تھے۔ وہ حقیقت میں کردار کے غازی تھے انہوں نے پوری دلیری سے جبر کا مقابلہ کرتے ہوئے محرم کے مہینے میں امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی سنت کو زندہ کیا
علامہ سعیدی خطابت میں کمال رکھتے تھے انکا شمار برصغیر کے بڑے خطیبوں میں ہوتا ہے۔ سیرت کے جلسوں میں لاکھوں سامعین انہیں سننے آتے تھے. وہ 1996 سے 2008 تک تین مرتبہ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے۔ امام ابوحنیفہ رحمت اللہ علیہ کے عاشق تھے اور انہی کی طرح جنازہ پوری شان سے جیل سے نکلا
بنگلہ دیش کی حکومت پر ان کی رہائی کے لئے سعودی عرب اور قطر کے علماء کا بھی پریشر تھاکیونکہ وہ صرف جماعت اسلامی کے ہی نہیں بلکہ ورلڈ علماء کونسل کے بھی ممبر تھے۔ ان کے شاگردوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جو دنیا بھر میں دعوت و تبلیغ میں مصروف ہیں۔



