اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا کب اور کہاں ہونے جا رہا ہے؟

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا کب اور کہاں ہونے جا رہا ہے؟

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا کب اور کہاں ہونے جا رہا ہے؟
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جے شاہ نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جے شاہ نے کہا کہ مجھے مینز ایشیا کپ 2023 کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، جو ایشیائی قوموں کو متحد کرنے اور یکجہتی کی علامت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ آئیں مل کر کرکٹ کا جشن منائیں اور اُن اقدار سے جڑ جائیں جو ہمیں متحد کرتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں گال ٹیسٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

شیڈول کے تحت پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 30 اگست کو پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

3 1
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا،

3 ستمبر کو بنگلادیش اور افغانستان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گے۔
4 ستمبر کو بھارت اور نیپال کا مقابلہ کینڈی میں ہوگا،

5 ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا لاہور میں آمنے سامنے ہوں گے۔
اس کے علاوہ سپر 4 مرحلے کا ایک میچ بھی لاہور میں کھیلا جائے گا

جبکہ سپر 4 مرحلے کے 5 میچ کولمبو میں ہوں گے۔
9 اور 10 ستمبر کو سپر فور مرحلے کے 2 میچ کینڈی میں ہوں گے،

سپر فور مرحلے کے 3 میچوں کی میزبانی دمبولا کے پاس ہے۔
ایشیاکپ 2023 کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ایشیا کپ کے تمام میچ شروع ہوں گے۔
سپر فور مرحلے کے لیے پاکستان پہنچنے والی ٹیمیں کمرشل فلائٹ کے ذریعے سفر کریں گی۔
7 ستمبر کو پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481