اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلیوں کو بھی کورونا وائرس ہونے لگا،قبرص میں ہزاروں مرگئیں

بلیوں کو بھی کورونا وائرس ہونے لگا،قبرص میں ہزاروں مرگئیں

بلیوں کو بھی کورونا وائرس ہونے لگا،قبرص میں ہزاروں مرگئیں

یہ وائرس عام طور پر صرف معدے کی ہلکی خرابی کا سبب بنتا ہے ، لیکن اس سے فیلین انفیکشس پیریٹونائٹس (ایف آئی پی) ہوسکتا ہے

ہزاروں بلیوں کی ہلاکت کے بعد ماہرین نے کورونا وائرس کے بارے میں خبردار کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی ایک زیادہ مہلک قسم سنگین بیماری کا سبب بن رہی ہے۔ دوسری جانب پولینڈ میں ایویئن فلو سے متاثر ہونے کے بعد درجنوں بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب بھر میں یکم سے 12 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

رواں سال کےآغاز کے ساتھ ہی جانوروں کے ڈاکٹروں نے قبرص میں ایف آئی پی میں مبتلا بلیوں کی تعداد میں اچانک اضافے کی اطلاع دی تھی پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (پی اے ڈبلیو ایس) قبرص نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری سے اب تک ایف آئی پی سے تقریبا 3 لاکھ بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سائفر اب بھی عمران خان کے پاس ہے، سزا لازمی ملنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

گو بعد میں انہوں نے وضاحت کہ تھی کہ یہ جزیرے کی تقریبا 10 لاکھ بلیوں میں سے 20 سے لیکر 30 فیصد تک ہے ۔

قبرص میں پھیلنے والی وبا میں فیلین کورونا وائرس شامل ہے جسکا کووڈ 19 سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ بلیوں میں پھیلتا ہے لیکن لوگوں کو متاثر نہیں کرتا ۔ یہ وائرس عام طور پر صرف معدے کی ہلکی خرابی کا سبب بنتا ہے ، لیکن اس سے فیلین انفیکشس پیریٹونائٹس (ایف آئی پی) ہوسکتا ہے ، جہاں سفید خون کے خلیات متاثر ہوجاتے ہیں ، بلی کے جسم میں وائرس پھیلاتے ہیں اور پیٹ ، گردے اور دماغ میں اکثر مہلک سوزش کے رد عمل کو جنم دیتے ہیں

یہ بھی پڑھیں سعودی اسکالر نےیوٹیوب کی کمائی حرام قرار دے دی

خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان، ترکی اور اسرائیل میں جانوروں کے ڈاکٹر، جہاں آوارہ بلیوں کی بڑی تعداد بھی ہے، اسی وائرس سے متاثرہ بلیوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دے رہے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف آئی پی قابل علاج ہے ، حالانکہ اینٹی وائرل کے علاج پر تقریبا 5،000 پاؤنڈ خرچ ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کا سیلاب

برٹش ویٹرنری ایسوسی ایشن (بی وی اے) نے مشورہ دیا ہے

کہ قبرص سے درآمد کی جانے والی بلیوں کا سفر سے پہلے ٹیسٹ کیا جانا چاہیے

اور اگر ان کا ٹیسٹ مثبت آتا ہےتو انہیں منتقل نہیں کیا جانا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ بلیوں میں ایچ 5 این 1 انفلوئنزا کے انفیکشن کی اطلاع پہلے بھی دی جا چکی ہے،

مگر کسی ملک میں متاثرہ بلیوں کی اتنی بڑی تعداد پہلی باررپورٹ ہوئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481