اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعودی اسکالر نےیوٹیوب کی کمائی حرام قرار دے دی

یوٹیوب سے حاصل آمدنی حرام، سعودی اسکالر عاصم الحکیم

ممتاز سعودی اسکالر، استاد اور جدہ کی مسجد کے امام عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  عبد المقتدر نامی صارف نے عاصم الحکیم سے سوال کیا کہ آیا یوٹیوب کی کمائی حرام ہے یا حلال؟ جس کے جواب میں اسکالر عاصم الحکیم نے لکھا کہ یو ٹیوب سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام ہے۔

تاہم عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کے حرام ہونے کے حوالے سے اپنے جواب میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی، نہ ہی کوئی مذہبی دلیل یا جواز فراہم کیا۔

یوٹیوب سے حاصل آمدنی حرام، سعودی اسکالر عاصم الحکیم

یوٹیوب سے حاصل آمدنی حرام، سعودی اسکالر عاصم الحکیم

 

دوسری طرف ان کے یوٹیوب چینل پر 4 سال قبل ان کا یوٹیوب کمائی کے حوالے سے دیا گیا بیان اب بھی موجود ہے۔جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ آج کے معاشرے میں یوٹیوبر ہونا نوجوانوں کا بڑا مشغلہ بنتا جارہاہے،

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نقطہ نظر سے یوٹیوب سے کمائی کرنا حرام نہیں ہے لیکن اس کا انحصار یوٹیوبر کے مواد پر ہے جو وہ یوٹیوب پر اپلوڈ کرتا ہے،

اگر کوئی یوٹیوبر یوٹیوب پر حرام کانٹینٹ (جس میں میوزک ، خاتون ، نازیبا گفتگو، فحاشی اور بے حرمتی پر مشتمل مواد) اپلوڈ کرے

تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481