اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائینگی، مکی آرتھر

ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائینگی، مکی آرتھر

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے رواں برس ہونے والے کرکٹ کے 2 بڑے ٹورنامنٹس ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ سے متعلق چیزوں کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ سیریز کیلئے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے

ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ کے حوالے سے ان کھلاڑیوں میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔

ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائینگی، مکی آرتھر

ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائینگی، مکی آرتھر

 

ایک انٹرویو کے دوران صحافی نے مکی آرتھر سے مستقبل میں ون ڈے ٹیم کیلئے عماد وسیم، شعیب ملک، محمد عامر، حارث سہیل اور عمر اکمل کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے سے متعلق سوال کیا جس دوران انہوں نے بغیر کسی کھلاڑی کا نام لیے جواباً کہا کہ اس گروپ سے چند کھلاڑیوں سے وعدہ کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائینگی، مکی آرتھر

 

مکی آرتھر نے کہا کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ سیریز کیلئے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ کے

حوالے سے ان کھلاڑیوں میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی، ہم نے نیوزی لینڈ سیریز کیلئے ایسے اسکواڈ کا انتخاب کیا تھا

جسے ہم ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ کیلئے بھی ساتھ لے کر چلیں گے،

حارث سہیل اس اسکواڈ میں شامل تھے لیکن وہ فٹنس مسائل کی وجہ سے نیوزی لینڈ سیریز کیلئے نہیں جاسکے۔

مکی آرتھر کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز کیلئے اسکواڈ میں کئی کھلاڑیوں کو دیر سے شامل کیا گیاتاہم جس اسکواڈ کو منتخب کیا گیا ہے ان میں، ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ کیلئے جانے والے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس سیریز کیلئے 20 کھلاڑی تھے جبکہ ہمیں ان ایونٹس کیلئے 15 کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی،میں کھلاڑیوں کو تحفظ دینے پر یقین رکھتا ہوں، میں نہیں چاہتا ہمارے کھلاڑی کسی بھی حوالے سے غیریقینی کی صورتحال کے ساتھ پرفارم کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے مطابق وینیو کے حوالے سے کوئی مسائل نہیں ہیں،

ہمارے پاس ایک بہترین اسکواڈ ہے جو کسی بھی وینیو اور کسی بھی ٹیم کیخلاف جیت کی صلاحیت رکھتا ہے،

میں ٹورنامنٹ کے حوالے سے چنے گئے وینیوز سے خاصا مطمئن ہوں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481