اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ سرجری کے بعد وطن واپس آ گئے

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ سرجری کے بعد وطن واپس آ گئے

لاہور( کوہسار نیوز)کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن ارشد ندیم کہنی کی سرجری کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

کیمبرج میں اسپورٹس سرجن ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے ارشد ندیم کی سرجری کی۔
ارشد ندیم وطن واپسی پر اپنے گھر میاں چنوں روانہ ہو گئے، وہ 2 ہفتے گھر میں گزاریں گے۔
ارشد ندیم گھر میں قیام کے دوران معالج کی ہدایت کے مطابق مختلف ورزشیں کریں گے،

دو ہفتے کے بعد وہ لاہور میں اپنے کوچ سلمان بٹ کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔
لاہور میں ڈاکٹر ہاشم کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ ارشد ندیم کی ٹریننگ کی نگرانی کریں گے،

ری ہیب کے بعد جنوری کے وسط میں ارشد ندیم کا اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ پروگرام شروع ہو گا۔

امام الحق ملتان ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار
اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ پروگرام مارچ میں ختم ہونے کے بعد ارشد ندیم کی تکنیک پر کام شروع کیا جائے گا۔
انگلینڈ سے واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ انگلینڈ میں مکمل علاج کرانے پر صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن جنرل اکرم ساہی کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ میرے لیے دعا کریں، مکمل فٹ ہو کر جلد ایکشن میں نظر آؤں گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481