اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیفا ورلڈکپ،کروئشیا کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

فیفا ورلڈکپ،کروئشیا کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

قطر(کوہسار نیوز)فیفا ورلڈکپ،کروئشیا کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، جاپان کو پنالٹی ککس پر1-3 سے شکست دے دی، مقررہ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔

الوکرہ میں کھیلے گئے میچ میں کروئشیا اور جاپان کے درمیان کھیل کی رفتار تیز رہی، دونوں ٹیموں نے ابتدا سے ہی ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے۔ہاف ختم ہونے سے 2 منٹ قبل جاپان کے مائیدہ نے یوشیدا کے پاس پر گیند کروئشیا کے جال میں پہنچائی، وقفے پر مقابلہ 0-1 تھا۔
دوسرے ہاف کے 10ویں منٹ میں کروئشیا کے پری چچ نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا، اُس کے بعد کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی، 30 منٹ کے اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا، جس میں کروئشیا نے 3 اور جاپان نے 1 گول کیا۔اس دوران کروئشین گول کیپر نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے کھلاڑیوں کی 3 پنالٹیز روکیں اور جاپان کو اگلے مرحلے سے باہر کر دیا۔فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ایران،قومی فٹ بال ٹیم کے باہر ہونے پر جشن منانےوالا شخص قتل

کروشیا جاپان پری کوارٹر فائنل

واضح رہے کہ کروشیا نے جاپان کو پری کوارٹر فائنل میں پینلٹیز پر 3-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی

میگا ایونٹ کے پانچویں پری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے جاپان کو پنیلٹیز پر 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی تھی

کروشین گول کیپر ڈومنِک لِویکووچ نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی تین پینیلٹیز روکیں۔

اس سے قبل مقررہ 90 منٹ اور اضافی دو ہاف کے کھیل میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہاتھا

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1599855242924933120?s=20&t=CLNKf8mBGsm4pIiyqzxvLQ

جاپان کی جانب سے ڈائزین مائڈا نے 43 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو کروشیا کے آئیون پیریسِچ نے 55 ویں منٹ میں برابر کردیا۔جس کے بعد دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481