اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران،قومی فٹ بال ٹیم کے باہر ہونے پر جشن منانےوالا شخص قتل

kohsar news

ایران(کوہسارنیوز)منگل کی رات کو قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ بی کے میچ میں امریکا نے ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔امریکا سے شکست کے بعد ایران فیفا ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم کی ہار پر ایران میں حکومت مخالف مظاہرین نے ورلڈکپ سے قومی فٹ بال ٹیم کے باہر ہونے پر جشن منایا۔
ٹیم کی شکست کا جشن منانے والوں میں سے ایک شخص کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پرگولی مار کر ہلاک کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق مہران سمک نامی شخص کو منگل کی رات کو شہر بندر انزالی میں سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ ٹیم کی ہار کا جشن مناتے ہوئے گاڑی کا ہارن بجا رہا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دوسرے شہروں میں بھی ایران کی شکست پر ملک کی سڑکوں پر مظاہرین کو خوشی اور رقص کرتے دیکھا گیا۔بہت سے ایرانیوں نے فٹبال ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481