Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی سی بی کا ریجنل ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا اعلان

پی سی بی کا ریجنل ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا اعلان

لاہور(کوہسار نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریجنل ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 12کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے،

اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا

جو نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوا،

اجلاس میں پاکستان جونیئر لیگ بند کرنے پر اتفاق ہوا ہے

جبکہ اگست 2023 تک کیلئے کھلاڑیوں کے اعلان کردہ تمام ڈومیسٹک کنٹریکٹس پورے کرنے پر بھی بات ہوئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طویل تبادلہ خیال کے بعد ریجنل، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور ڈپارٹمنٹس/سروس آرگنائزیشنز کو بحال کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے اور اب انہیں باقاعدہ طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں شامل کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلان تیار کیا جائے گا، جس میں ان کی پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شرکت بھی شامل ہے۔

مینجمنٹ کمیٹی نے پی سی بی کی 12 کمیٹیز کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے

بابر اعظم کی اسپتال میں ننھے مداح سے ملاقات

اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کی تشکیل کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کا ریجنل ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے خواتین کی کرکٹ میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کی حکمت عملی کے تحت ویمن لیگ شروع کرنے کے لیے اپنے جوش و خروش اور عزم کا اظہار کیا، جس کا نام بدل کر پاکستان ویمنز لیگ رکھ دیا گیا ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کے ساتھ بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا

تاکہ ان کی ایمرجنگ کیٹیگریز میں انڈر 19 کھلاڑی کو شامل کیا جاسکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481