فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چاہنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں انجرڈ ہونے والے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں گوتم گمبھیر نے بابراعظم کو بہترین کھلاڑی قرار دے دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق نسیم شاہ کو طبی معائنے اور قابل ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کیلئے کہا گیا ہے،
امید کی جارہی ہے کہ فاسٹ بولر کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بھی نسیم شاہ کی صحت کے حوالے سے بتایا تھا،
انضمام الحق کے مطابق ورلڈکپ سکواڈ میں نسیم کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں شاہین آفریدی کا شادی کے بعد پہلا پیغام
ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ نہ ہونے پر نسیم نے سوشل میڈیا پر بیان بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ بوجھل دل کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میں ورلڈ کپ میں نہیں ہوں گا،
میں مایوس ہوں لیکن میرا یقین ہے کہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
نسیم شاہ نے لکھا کہ ان شا اللہ بہت جلد دوبارہ میدان میں ہوں گا،
تمام فینز کا شکریہ جنہوں نے مجھے دعاں میں یاد رکھا
۔واضح رہے کہ ایشیاکپ میں بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان
سے باہر جانے والے پیسر نسیم شاہ کا دبئی میں اسکین ہوا تھا۔
