اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل کرے گا، سکواڈ میں چار سے پانچ تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے سکواڈ کے حوالے سےمشاورت کے تمام مراحل مکمل ہو گئے، چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی حتمی منظوری بھی ہو چکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سے مشاورتی عمل بھی مکمل ہو چکا ہے

یہ بھی پڑھیں  معین خان نے محمد عامر کی واپسی کی حمایت کردی

، ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے سپنرز کی ناقص کارکردگی تمام سٹیک ہولڈرز کے لئے درد سر بن گئی ہے۔

چیف سلیکٹر نے مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط بنانے کے لئے سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد کے نام پر بھی غور شروع کردیا، سرفراز احمد کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ’دل جشن بولے‘ ریلیز کردیا

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ میں نسیم شاہ کی جگہ زمان خان

یا حسن علی کی ٹیم میں شمولیت جبکہ سپنر ابرار احمد اور دیگر سپنرز کی

ڈومیسٹک کرکٹ میں حالیہ کارکردگی کا جائزہ بھی جاری ہے۔

ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان کے ان آوٹ کے حتمی فیصلے پر بھی مشاورت جاری ہے،

انضمام الحق اگلے ایک دو روز تک 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481