Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سڈنی واقعے پر بھارتی و افغان کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

سڈنی واقعے پر بھارتی و افغان کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

سڈنی واقعے پر بھارتی و افغان کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا ہے۔ ان اکاؤنٹس نے آسٹریلیا میں مقیم ایک پاکستانی نوجوان شیخ نوید کو واقعے کا حملہ آور قرار دینے کی کوشش کی۔

شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ان کا دہشت گردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تصاویر غلط طور پر استعمال کر کے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے، جس سے ان کی ذاتی سلامتی اور ساکھ کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

شیخ نوید کا کہنا تھا کہ اس بے بنیاد مہم نے انہیں ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اپیل کی ہے کہ ان کے خلاف پھیلائے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو فوری طور پر روکا جائے۔

واضح رہے کہ سڈنی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں 12 افراد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام نے کسی بھی پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481