جاپان:ہوکائیڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے
جاپان کے ہوکائیڈو علاقے میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 57 کلومیٹر رہی۔
جھٹکوں کے دوران عمارتیں لرزیں اور لوگ خوف کے مارے باہر نکل آئے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل بھی اسی علاقے میں زلزلہ آیا تھا۔
