ظہران ممدانی نیو یارک کے کم عمر ترین میئر
نیویارک: امریکی سیاست میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے کیونکہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی تاریخی کامیابی حاصل کر کے نیویارک شہر کے میئر منتخب ہوئے، اور وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والے کم عمر ترین اور پہلے مسلم رہنما بن گئے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق 34 سالہ ظہران ممدانی نے 49.6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41.6 فیصد ووٹ ملے۔
ممدانی نے اپنے انتخابی منشور میں کرائے منجمد کرنے، مفت پبلک بس سروس فراہم کرنے اور شہر کے زیرِ انتظام گروسری اسٹورز قائم کرنے کے وعدے کیے، جنہوں نے انہیں ترقی پسند ووٹرز میں مقبول بنایا۔
یہ انتخاب اس لیے بھی نمایاں ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود ممدانی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
ظہران ممدانی معروف فلم ساز میرا نائر اور ماہرِ تعلیم پروفیسر محمود ممدانی کے صاحبزادے ہیں۔ وہ 2018 میں کوئنز سے ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے سرگرم رہنما سمجھے جاتے ہیں۔
ممدانی فلسطینیوں کے حق میں کھل کر بات کرنے کے حوالے سے بھی معروف ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیویارک آئے تو انہیں عالمی عدالت کے ذریعے گرفتار کرایا جائے۔
