دوسرا ٹی 20 میچ،پاکستان کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف
لاہور: جنوبی افریقا نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جہاں مہمان ٹیم آخری اوور میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 25 اور ڈونوون فریرا 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔
پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی، اور اب سیریز 0-1 سے جنوبی افریقا کے حق میں ہے۔
