ٹرمپ کا الزام:کولمبیا کے صدر منشیات اسمگلنگ میں ملوث قرار
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دے دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کولمبیا میں منشیات کی پیداوار میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، اور صدر پیٹرو نے اس سلسلے میں کسی مؤثر کارروائی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
ان کے مطابق، منشیات کی پیداوار کولمبیا میں اب ایک بڑا کاروبار بن چکی ہے، جس کا بنیادی مقصد امریکی منڈیوں میں منشیات کی ترسیل ہے، جو امریکا میں اموات اور سماجی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کولمبیا نے منشیات کی پیداوار بند نہ کی تو امریکا خود کارروائی کرے گا — “اور یہ کارروائی خوشگوار نہیں ہوگی۔”
تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ کے اس بیان سے امریکا اور کولمبیا کے تعلقات میں سفارتی کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب دونوں ممالک منشیات کے انسداد اور تجارتی تعاون پر مذاکرات میں مصروف ہیں۔
