Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امن کا نوبیل انعام 2025وینزویلا کی ماریا کورینا مچاڈو کےنام

امن کا نوبیل انعام 2025وینزویلا کی ماریا کورینا مچاڈو کےنام

امن کا نوبیل انعام 2025وینزویلا کی ماریا کورینا مچاڈو کےنام

اسلو — رواں سال کے امن کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ معزز اعزاز وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا مچاڈوکو دیا گیا ہے۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق ماریا کورینا مچاڈو کو وینزویلا میں عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ اور آمریت سے جمہوریت کی پُرامن منتقلی کے لیے ان کی جدوجہد کے اعتراف میں 2025 کا امن نوبیل انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے وینزویلا کے عوام میں آزادی، قانون کی حکمرانی اور سیاسی شرکت کی نئی امید پیدا کی ہے۔

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی امن نوبیل انعام کے امیدواروں میں شامل تھے، تاہم وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک نے ان کی نامزدگی کی حمایت کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال نوبیل امن انعام کے لیے 338 نامزدگیاں موصول ہوئیں، جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل تھیں۔ نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ یہ گزشتہ برس کی 286 نامزدگیوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

نوبیل قوانین کے تحت امیدواروں کی تفصیلات 50 سال تک خفیہ رکھی جاتی ہیں، تاہم کمیٹی کو اجازت ہے کہ وہ اپنی صوابدید پر فاتح کا نام ظاہر کرے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481