ایرانی پورٹ،امریکا نے بھارت کو کام سے روک دیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے بھارت کو ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر کام کرنے کی دی گئی رعایت واپس لے لی ہے۔ یہ فیصلہ 29 ستمبر سے نافذ ہوگا، جس کے بعد بھارت وہاں اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکے گا۔
اس سے قبل امریکا نے بھارت سمیت کچھ ممالک کو ایران پر عائد پابندیوں سے استثنیٰ دے رکھا تھا تاکہ وہ چاہ بہار پورٹ کے منصوبے پر کام کر سکیں، لیکن اب یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔
اسی دوران امریکا نے کچھ بھارتی شہریوں کے ویزے بھی منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ کارروائی اُن بھارتی بزنس ایگزیکٹیوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے خلاف کی گئی ہے جو ممنوعہ دوا کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔
