نیپال کی پہلی خاتون عبوری وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا
کٹھمنڈو: نیپال کی تاریخ میں پہلی بار خاتون عبوری وزیراعظم کا منصب سنبھالنے والی سشیلا کارکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
سشیلا کارکی اس سے قبل سپریم کورٹ کی چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اب انہیں عبوری وزیراعظم کے طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
سیاسی و سماجی حلقوں نے ان کی تقرری کو نیپال میں خواتین کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
