پاکستان نے افغانستان کو 183 رنز کا ہدف دے دیا
شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 183 رنز کا ہدف دیا
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا شاندار فارم میں نظر آئے اور 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست53رنزکی اننگز کھیلی۔
دیگر بیٹسمینوں میں **صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے 21، فخر زمان نے 20، محمد حارث نے 15، فہیم اشرف اور صائم ایوب نے 14، جبکہ حسن نواز نے 9 رنز** بنائے۔
بولنگ کے شعبے میں افغانستان کے **فرید احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللّٰہ عمرزئی** نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
پاکستان کی ٹیم میں شامل کھلاڑی یہ تھے: سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم۔
افغانستان نے میدان میں یہ ٹیم اتاری: رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللّٰہ، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمرزئی، راشد خان (کپتان)، محمد نبی، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی اور فرید احمد۔
اس ٹورنامنٹ میں تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات کی ہے، جو کل پاکستان کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی۔
—
