ہم چاہتے ہیں جنگ بہتر انداز میں ختم ہو،ڈونلڈ ٹرمپ
یوکرینی صدر زیلنسکی وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے، یوکرین کے لوگوں کی خوشحالی چاہتے ہیں، معاملات ٹھیک رہے تو یوکرین اور روسی صدور کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کریں گے، نہیں چاہتا کہ معاملہ سال دو سال کے لیے حل ہو اور پھر لڑائی شروع ہو جائے۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں جنگ کے خاتمے کی حمایت کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ رُکوانے کے مشن پر ہیں، پچھلے ہفتے صدر ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔ آج کی ملاقات سے پہلے ٹرمپ نے زیلنسکی کو جنگ بندی کی شرائط سے آگاہ بھی کردیا۔
