Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دوبارہ حملے پر امریکا کو بڑی قیمت چکانی پڑے گی

دوبارہ حملے پر امریکا کو بڑی قیمت چکانی پڑے گی

دوبارہ حملے پر امریکا کو بڑی قیمت چکانی پڑے گی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ کوئی فوجی حملہ کیا گیا تو اس کا جواب پہلے سے بھی کہیں زیادہ سخت ہوگا، ایران نے پچھلی بار جو وار کیا وہ ابتدائی تھا اصل طاقت کا مظاہرہ ابھی باقی ہے۔

سرکاری ٹی وی پر نشر بیان میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہماری قوم امریکا اور اس کی پالتو صہیونی حکومت کے مقابل کھڑی ہے اور یہ بڑی بات ہے، اگر کوئی نیا حملہ کیا گیا تو ہم اس سے کہیں بڑا وار کریں گے جو ہم نے العدید بیس پر کیا۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ ماہ قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے العدید پر میزائل داغے تھے جسے امریکا کا مشرق وسطیٰ میں حساس ترین اڈہ مانا جاتا ہے، یہ حملہ اس وقت ہوا تھا جب اسرائیل اور امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی تھی۔

امریکا، فرانس، جرمنی، اور برطانیہ ایران پر جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں اور انہوں نے مذاکرات کے لیے اگست کے آخر تک ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، اگر ایسا نہ ہوا تو اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ سخت عالمی پابندیاں عائد ہونے کا خدشہ ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ نے بھی سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی پیشگی شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی سفارت کاروں کو بھی خبردار کیا کہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ کام کریں اور رہنمائی پر عمل کریں، اگرچہ انہوں نے اس رہنمائی کی تفصیل نہیں بتائی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481