Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایٹمی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا،ایران

ایٹمی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا،ایران

ایٹمی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا،ایران

’ الجزیرہ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران پرامن جوہری توانائی کے حصول کے اپنے حق پر قائم رہے گا۔ اسماعیل بقائی نے کہا ایران کا پرامن جوہری توانائی کا حق غیر متزلزل ہے اور این پی ٹی (نیوکلیئر نان پرولیفریشن ٹریٹی) کے تحت ایران کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ ایٹمی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان اور افزودہ یورینیم کے ذخائر کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر بقائی نے کہا کہ یہ "ثانوی مسائل” ہیں، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے حملوں کی مذمت کرے، جنہیں انہوں نے بین الاقوامی قانون، سفارت کاری اور اخلاقیات کے لیے "نقصان دہ دھچکا” قرار دیا۔ بقائی نے بتایا کہ ایرانی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کی منظوری دی ہے، تاہم اسے مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481