Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعودی عرب میں امریکی بیسز پر سائرن بجنا شروع ہوگئے

Sirens begin to sound at US bases in Saudi Arabia

سعودی عرب میں امریکی بیسز پر سائرن بجنا شروع ہوگئے

سعودی عرب میں امریکی بیسز پر سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں، قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے بعد سائرن آن کیے گئے۔

دوسری طرف ایرانی سیکیورٹی حکام نے قطر پر حملے سے متعلق اہم اعلان کیا اور کہا کہ امریکی بیس پر حملے میں اتنے ہی بم استعمال کیے گئے، جتنے امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے تھے۔

سیکیورٹی حکام نے کہا کہ قطر میں امریکی ایئربیس رہائشی علاقےاور شہری سہولتوں سے دور واقع ہے، ایرانی حملے سے ہمارے دوست، برادر پڑوسی ملک قطر کو کوئی خطرہ نہیں۔

قطری وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ قطر پر ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، کسی بھی حملے کو ڈیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات میں شہری اہم فوجی علاقوں سے دور محفوظ پناہ گاہوں میں رہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481