تمام دہشتگردتنظیموں کا نام فتنہ الہندوستان رکھا گیا-یہ نام ان تنظیموں کے اصل نظریات، عزائم اور پاکستان مخالف ایجنڈے کی مکمل عکاسی کرتا ہے
یہ نام ان تنظیموں کے اصل نظریات، عزائم اور پاکستان مخالف ایجنڈے کی مکمل عکاسی کرتا ہے،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
حکومت پاکستان نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔حکومتِ پاکستان نے بلوچستان میں سرگرم تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ہے۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث تمام تنظیمیں اب فتنہ الہندوستان کے نام سے جانی جائیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نام دہشتگردتنظیموں کے اصل عزائم اجاگر کرتا ہے، یہ نام ان تنظیموں کے اصل نظریات، عزائم اور پاکستان مخالف ایجنڈے کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔
#/S
