Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طالبان کا افغانستان سے باہر دہشت گردی پر انتباہ

طالبان کا افغانستان سے باہر دہشت گردی پر انتباہ

طالبان کا افغانستان سے باہر دہشت گردی پر انتباہ

افغان طالبان نے افغانستان سے باہر دہشت کارروائیوں پر انتباہ جاری کر دیا۔افغان طالبان کمانڈر سعید اللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک سے لڑنا جائز نہیں ہے، ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود لڑنے کے لیے جانا دینی نافرمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرونِ ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں، ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے،عام حالات میں جہاد فرض نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے کسی گروہ یا فرد کا نہیں،، اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا جہاد شریعت کے مطابق فساد تصور کیا جائے گا۔کمانڈر سعید اللہ سعید نے یہ بھی کہا کہ جہاد کے نام پر حملے کرنے والے گروہ شریعت اور افغان امارت دونوں کے نافرمان ہیں۔یہ جہاد اگر تم اپنے نفس کی رضا کے لئے کررہے ہو نفس کی مرضی سے کررہے ہو یا پھر اطاعت سے کررہے ہو اور اگر یہ جہاد آپ اطاعت سے کررہے ہو تو آپ کو علماء سے پوچھنا چاہیے اگر آپ کو سمجھ نہیں آرہی تو علماء سے اجازت لے لیتے اس جہاد کے لئے ، کوئی بھی عمل کرنے سے پہلے اس عمل کو سیکھنا فرض ہے ، انہوں نے کہا کہ میرے اور آپ پر حج، روزے ،زکواتہ،نماز ،جہاد یہ ہر کام ادا کرنے اور پورا کرنے سے پہلے سیکھنا واجب ہے تو ہمیں پہلے جہاد سیکھنا اور جہاد سمجھنا ضروری ہے پھر جہاد کے لئے جائیںگے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481