Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لالو پرساد نے بیٹے کو پارٹی اور خاندان سے نکال دیا

 لالو پرساد نے بیٹے کو پارٹی اور خاندان سے نکال دیا

 لالو پرساد نے بیٹے کو پارٹی اور خاندان سے نکال دیا

بھارت کے سینئر سیاستدان اور اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادیو نے اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاب یادیو کو پارٹی اور خاندان سے نکال دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 76 سالہ لالو پرساد یادیو نے اپنے بڑے بیٹے اور ریاستی اسمبلی میں پارٹی رہنما 37 سالہ تیج پرتاب یادیو کو 6 سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے، آر جے ڈی کے سربراہ نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر تیج پرتاپ یادیو کی لڑکی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیا ہے.

لالو پرساد یادیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ذاتی زندگی میں اخلاقی اقدار نظرانداز کرنا سماجی مقاصد کے ساتھ اجتماعی جدوجہد کو کمزور کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بڑے بیٹے کی سرگرمیاں، عوامی رویہ اور غیر ذمے دارانہ برتاؤ ہماری خاندانی اقدار اور روایات کے مطابق نہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر انہیں پارٹی اور خاندان سے نکال رہے ہیں۔

لالو پرساد یادیو نے اپنے بیان میں یہ بھی لکھا کہ اب سے تیج پرتاب یادیو کا پارٹی یا خاندان میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ہوگا، وہ 6 سال کےلیے نکال دیے گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481