Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راہول گاندھی نے مودی سے تین سوالوں کے جواب مانگ لیے

راہول گاندھی نے مودی سے تین سوالوں کے جواب مانگ لیے

راہول گاندھی نے مودی سے تین سوالوں کے جواب مانگ لیے

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا مودی جی، آپ نے ٹرمپ کے آگے جھک کر بھارتی مفادات کی قربانی کیوں دی؟ مودی جی صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں آپ کا خون کھولتا ہے؟ آپ نے بھارت کی عزت پر سمجھوتا کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن اور کانگریس نے آپریشن سندور کے دوران حکومت کا ساتھ دیا، لیکن سیز فائر کے اعلان کے بعد راہول گاندھی نے بی جے پی کی حکومت پر حملے شروع کیے ہیں۔ اب انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مودی پر زور دیا کہ وہ خالی خولی بھاشن نہ دیں اور انھیں تین سوالوں کے جواب دیدیں۔انکا پہلا سوال یہ تھا کہ آپ نے پاکستان کے دہشتگردی پر بیان پر یقین کیوں کیا؟ نمبر دو آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا؟اور نمبر تین آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے کیوں کھولتا ہے؟ راہول گاندھی نے مزید کہنا تھا کہ آپ نے بھارت کی عزت کا سودا کیا۔اس سے قبل کانگریس پارٹی نے الزام عائد کیا کہ سفارتی وفد بیرون ملک بھیجنا بھارتی حکومت کا ڈبلیو ایم ڈی، ویپنز آف ماس ڈسٹریکشن (بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ دوسری جانب کرنے کا ہتھیار) ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مودی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں اور امریکی صدر ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کرانے کے دعوے کی وضاحت کریں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481