غزہ،اسرائیلی فوج کے مظالم جاری،فٹبالر سمیت 2فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا،
جن میں ایک فٹبالر بھی شامل ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق، شباب رفح کلب کے کھلاڑی حمدان قشطہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئے۔
انہیں اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں رفح میں نشانہ بنایا تھا۔
اس کے علاوہ خان یونس کے مشرقی قصبے عبسان الجدیدہ میں بھی گزشتہ روز ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاشیں اسپتالوں میں پہنچائی گئیں،
جن میں پانچ لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئی تھیں، جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔
