Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

 

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کرسکی اور میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے 3 اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔

جواب میں 146 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، صائم ایوب نےون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481