Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت،ایک اور مسجد پر مندر کا دعویٰ،ہنگامے پھوٹ پڑے

بھارت،ایک اور مسجد پر مندر کا دعویٰ،ہنگامے پھوٹ پڑے

بھارت،ایک اور مسجد پر مندر کا دعویٰ،ہنگامے پھوٹ پڑے

بھارتی ریست اتر پردیش کے مسلم اکثریتی شہر سمبھل میں انتہا پسندوں نے جامع مسجد کی جگہ مندر ہونے کا دعویٰ کردیا۔

 

سمبھل سے بھارتی میڈیا کے مطابق شہر میں مسجد کے سروے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج، توڑ پھوڑ اور پتھراؤ کیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، ان افراد کی شناخت نعمان، بلال اور نعیم کے ناموں سے ہوئی۔ جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 24 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مسلمان خواتین سمیت 20 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر میں کشیدگی بڑھنے پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے علاوہ اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

 

اس سے قبل عدالت میں درخواست گزار نے مسجد کی جگہ مندر ہونے کا دعویٰ جمع کروایا تھا۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ مغل حکمراں بابر نے مندر گرا کر مسجد بنائی تھی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481