top header add
kohsar adart

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

 

چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے افغانستان کی 18 رکنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اور آفیشلز براستہ طورخم پشاور پہنچ گئے۔

افغانستان ٹیم پہلی بار بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے۔

افغان ٹیم میں کپتان ابسین خان،سردار ولی، غلام رحمان، عبدل ملک، دروان، بریالی، ذبیح اللہ، شرافت، اجمل، سمیع اللہ، فرمان، فہیم، اسد، روح اللہ، زاہد، عزت، احسان سمیم کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ثناء اللہ خان مروت کوچ، ڈاکٹر شفیق فزیو اور سید جلال ٹرینر ہوں گے۔

افغان ٹیم کے 2 کھلاڑی ویزا ملنے کے بعد ٹیم کوجوائن کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More