آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکا کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دے دیا۔
اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ کے سر ویو رچرڈز اسٹیڈیم میں امریکا نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے،کوئنٹن ڈی کک 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کپتان ایڈن مارکرم نے 46 رنز بنائے جبکہ ہنرک کلاسن 36 اور ٹرسٹن اسٹبز 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
امریکا کے سوربھ نتراواکر اور ہرمیت سنگھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے گروپ میں آسٹریلیا، بھارت، افغانستان اور بنگلادیش شامل ہیں۔
دوسرے گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور امریکا شامل ہیں۔
