Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی20 ورلڈکپ،کینیڈا کا پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف

ٹی20 ورلڈکپ،کینیڈا کا پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف

ٹی20 ورلڈکپ: کینیڈا کا پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پاکستان کو جیت کےلیے 107 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 20 کے مجموعی اسکور پر نیونیت دہلیوال 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ابھی اسکور میں صرف 9 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ پرگت سنگھ 2 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کینیڈا کی تیسری وکٹ 43 رنز پر گری، نیکولس کیرٹون ایک رن کے ذاتی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

کینیڈا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیز ہوا تو چوتھی اور پانچویں وکٹ 54 رنز پر ہی گرگئیں، یہ دونوں وکٹیں حارث رؤف کے حصے میں آئیں۔

اس دوران آرون جانسن نے 41 گیندوں کی مدد سے اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن وہ جلد ہی 52 کے اسکور پر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ وہ کینیڈا کے آؤٹ ہونے والے چھٹے بیٹر تھے۔

87 کے مجموعے پر محمد عامر نے پاکستان کو 7ویں کامیابی دلوائی۔ انہوں نے کینیڈین کپتان سعد بن ظفر کو کیچ آؤٹ کروایا۔ سعد نے 10 رنز بنائے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔

یونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے، اسے پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایونٹ میں اِن رہنے کےلیے پاکستان کو نہ صرف اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں بلکہ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف شکست بھی لازمی ہے۔

اگر امریکا کسی بھی طرح مزید ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو پاکستان کےلیے ایونٹ پہلے مرحلے میں ہی ختم ہو جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481