ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست
ڈیلاس: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
امریکا کے شہر ڈیلاس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیپال کا 107 رنز کا ہدف ڈچ ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔
قبل ازیں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 106 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
روہت پاڈیل 35، کرن کے سی 17، سومپال کامی 14، انیل ساہ 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انکے علاوہ کوئی بھی نیپالی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
نیدرلینڈز کی طرف سے ٹم پرنگل اور لوگن وین بیک نے 3، 3،پال وین میکرین اور باس دی لیڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
