Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیر نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیر نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیر نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں گروپ سی کے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

گیانا کے پرویڈینس میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے راسٹن چیز نے 42 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ برینڈن کنگ 34 اور نکولس پوران 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان روومین پاول نے 15 رنز بنائے جبکہ آندے رسل 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس میچ میں پاپوا نیو گنی کے بولرز نے غیر معمولی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کے لیے آسان ہدف بھی مشکل بنادیا تھا۔

پاپوا نیو گنی کی جانب سے کپتان اسد والا نے دو وکٹیں لیں جبکہ جان کاریکو، چیڈ سوپر اور علی ناؤ نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیو گنی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔

پی این جی کی طرف سے سیسی باؤ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

وکٹ کیپر بیٹر کپلن ڈوریگا 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور کپتان اسدوالا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انکے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل اور الزاری جوزف نے دو دو جبکہ اکیل حسین، روماریو شیفرڈ اور گوداکیش موتی نے ایک ایک وکٹ لی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481