Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبر پختونخوا میں آزاد امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ

خیبر پختونخوا میں آزاد امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پی کے 70 سے آزاد امیدوار نبیل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

نبیل آفریدی کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ علاقہ شاکس میں الیکشن مہم میں مصروف تھے۔

پولیس کے مطابق نبیل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کی گئی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی کو کئی گولیاں لگیں تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ، ملزمان کا تعاقب جاری ہے۔

واضح رہے کہ 31 جنوری کو باجوڑ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 پرآزاد امیدوار ریحان زیب خان کو بھی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ابتدائی طور پر مقتول کو پی ٹی آئی کا امیدوار قرار دیا جا رہا تھا تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کے مرحوم ریحان زیب آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے۔

31 جنوری کو ہی چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ سے اےاین پی رہنما ظہور احمد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ گزشتہ جمعہ کو کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے آفس کے قریب دھماکا ہوا تھا۔

جمعہ کو ہی بلوچستان میں بم دھماکوں سمیت دہشت گردی کے سات واقعات ہوئے تھے جن میں کم سے کم سات افراد زخمی ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481