Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوئی کارکن شہید ہوا تو چیف جسٹس، الیکشن کمشنر ذمہ دار ہوں گے

کوئی کارکن شہید ہوا تو چیف جسٹس، الیکشن کمشنر ذمہ دار ہوں گے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر نہیں، اگر میرا کوئی کارکن شہید ہوا تو چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ذمہ دار ہوں گے۔3

اسلام آباد میں پریس کانفرنس

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، 75 سال گزر گئے، پاکستان کو اسلامی مملکت کی شناخت دی جائے، عوام سے ہمارا رابطہ اور تعلق نظریات کی بنیاد پر ہے، نائن الیون کے بعد حکمرانوں کی ترجیحات اسلامی پاکستان نہیں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چھیننا اصولی طور پر غلط ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی، انہیں پراجیکٹ کرنے کیلئے کام ہو رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر شیڈول جاری کرنا ہے تو الیکشن کمیشن کیسے آزاد ہوا؟

 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر شیڈول جاری کرنا ہے تو الیکشن کمیشن کیسے آزاد ہوا؟، الیکشن کا ماحول مانگنا میرا حق ہے، ایسی بات کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے الیکشن کی مخالفت کر رہا ہوں، کیا ہم اس صورتحال پر بات بھی نہ کریں کہ الیکشن کا ماحول تو دیا جائے۔

دو صوبوں میں بدامنی کا ماحول ہے

سابق وزیر نے کہا کہ دو صوبوں میں بدامنی کا ماحول ہے، ہم نے ہمیشہ کہا الیکشن میں یکساں اور پرامن ماحول ہونا چاہیے، فاٹا میں انضمام کا تجربہ ناکام نظر آ رہا ہے، فاٹا کا عام آدمی پریشان ہے، فاٹا میں انضمام کے بعد وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا، فاٹا کےعوام کو سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔

ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت ہٹ دھرمی اور طاقت کے استعمال کے بجائے پرامن حل کی طرف آئے۔

 

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور استحکام کے قائل ہیں، بعض اوقات کچھ شکوے، شکایات پیدا ہو جاتی ہیں، افغانستان نے مجھے باضابطہ دورے کی دعوت دی ہے، پاکستان کا استحکام افغانستان کی ضرورت ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481