حلقہ پی کے 45 ایبٹ آباد سے سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے جبکہ اسی حلقے سے ان کی اہلیہ کے کاغذات منظور کرلئے گئے ہیں ۔
بدھ کے روز رینٹرننگ آفیسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے موقع پر خود پیش نہ ہونے پر امیدوار کے کاغذات مستردکئے۔سابق سپیکر مشتاق احمد غنی عدالت سےمفرور ہیں ۔ریٹرننگ آفیسر نے ان کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر خود پیش ہونے کا آخری موقع دیا تھا۔
کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے پر سابق سپیکر کی قانونی ٹیم نے پشاور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کی مدت ختم ہونےپر دوبارہ جاری کرنے کی بھی رٹ دائر کی تھی۔ جس پر عدالت نےانہیں پاسپورٹ جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے ،پشاور ہائیکورٹ نےمشتاق احمد غنی کی نو مئی کے واقعے میں دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے سمیت مختلف دفعات کے تحت 27 دسمبر تک عبوری ضمانت بھی منظور کر رکھی ہے۔
ادھر اسی حلقہ پی کے 45 سے مشتاق غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گءے ہیں۔ضلعی الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی امیدوار کے کاغذات کے مسترد ہونے کا حتمی فیصلہ 30 دسمبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ امیدواروں کے پاس بھی اپیل کرنے کا حق موجود ہے۔
Former Speaker KP Assembly Mushtaq Ghani's papers rejected,سابق سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کےکاغذات مسترد
