top header add
kohsar adart

غزہ پر اسرائیلی بمباری،صورتحال سنگین،کئی نومولود چل بسے

غزہ پر اسرائیلی بمباری،صورتحال سنگین،کئی نومولود چل بسے

غزہ پر اسرائیلی بمباری، محاصرے اور ایندھن نہ ہونے سے سنگین صورتحال ہوگئی ہے،

غزہ پر اسرائیلی بمباری،صورتحال سنگین،کئی نومولود چل بسے
غزہ پر اسرائیلی بمباری،صورتحال سنگین،کئی نومولود چل بسے

مسلسل بمباری اور اسپتالوں پرحملوں کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا ناممکن ہوگیا،الشفا اسپتال کی بجلی بند ہے،کئی نومولود چل بسے ہیں،متعدد کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔الشفا اسپتال میں ٹارچ کی روشنی میں زخمیوں کے آپریشن،زندگیاں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر اسپتالوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں تاہم اب صیہونی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال سے فلسطینیوں کے انخلا میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے الشفا میڈیکل اسپتال کے اندرونی صحوں کو نشانہ بنایا ہے، الشفا اسپتال میں اسرائیلی حملے کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے سب سے بڑے الشفااسپتال سے انخلا میں تعاون کریں گے،

اتوار کو الشفا اسپتال سےبچوں کونکالنےمیں مدد کریں گے۔دوسری جانب اسرائیلی فو ج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس شمالی غزہ کا کنٹرول کھو چکی ہے، حماس کی ہدایات کےخلاف رہائشیوں نے جنوب کی طرف انخلا کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More