Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

40 دن چلے پر گیا تھا،کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا،شیخ رشید

40 دن چلے پر گیا تھا،کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں 40 دن کے چلے پر گیا تھا،

40 دن چلے پر گیا تھا،کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا،شیخ رشید

40 دن چلے پر گیا تھا،کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا،شیخ رشید

چِلّے کے دوران کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا، آج بھی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ سمجھایا کہ فوج سے بنا کر رکھو، بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں بنتی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان میں نہیں تھا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا بہت افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سری لنکا فوج کے کمانڈر کی ملاقات

 

شیخ رشید نے اپنی روپوشی کے بارے میں بتایا کہ میں 40 دن کے چلے پر گیا ہوا تھا، چلے کے دوران کافی کچھ سوچنے کا موقع ملا، اللہ نے زندگی میں پہلی بار 40 دن لگانے کا موقع دیا اور تبلیغ میں چلے کے دوران مجھے کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ سب نے میرے ساتھ تعاون کیا اور سارے ایام خوش اسلوبی سے گزر گئے۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کیساتھ طیارے میں کون کون ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ میری جماعت عوامی مسلم لیگ ہے جس کا میں سربراہ ہوں اور یہ سب سے چھوٹی سیاسی جماعت ہے، میرا تعلق اپنی جماعت سے تھا اور رہے گا، اسے ختم کررہا ہوں اور نہ کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے اور میں پہلے دن سے اپنی افواج کے ساتھ ہوں اس کے ساتھ مجھے خود کو پاک فوج کا ترجمان ہونے پر، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ مشورہ دیا کہ فوج کے ساتھ بنا کر رکھنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف کا نواز شریف کو فون

شیخ رشید نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی سائفر سے متعلق ہونے والی میٹنگ میں شامل تھا اور سارے بات چیت کا گواہ بھی ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے تین آدمی فوج سے مذاکرات کررہے تھے مگر پھر تینوں نے اپنی سیاسی جماعتیں بنالیں جبکہ میری بھی کوشش تھی کہ اس کار خیر میں اپنا حصہ بھی شامل کرلوں مگر عمران خان ضدی سیاست دان ہے، جنرل عاصم منیر کو چھیڑنا ہماری غلطی تھی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے جب مجھ سے بات کی تو اندازہ ہوگیا تھا کہ اب ہمارا کا کام ختم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لکی مروت، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

شیخ رشید نے وضاحت کی کہ 9 مئی کے واقعات کے وقت ملک سے باہر تھا اور 10 مئی کو ان کی مذمت بھی کی تھی

مگر میری مذمت کو زیادہ نہیں سنا گیا، کسی بھی سیاست دان کو فوج کا نام نہیں لینا چاہیئے

اور سیاستدانوں کو اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہیئے کیونکہ ملک اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481