ایشیا کپ، پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا
بھارت نے اہم میچ میں سری لنکا کو شکست دیکر ایشیا کب فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ زور پکڑ گیا
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 214 رنز کے تعاقب میں 41.3 اوورز میں 172رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کیلئے اب سری لنکا کو ہرانا ہوگا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ 14 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا
یہ بھی پڑھیں ایشیاکپ، پاکستان کو فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے
لیکن پاکستانی فینز کو اب یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ 14 ستمبر کو کولمبو میں بارش میچ متاثر نہ کرے.
اگر میچ کا نتیجہ نہ آیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا
تو پھر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان ٹیم فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائےگی
اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ سری لنکا فائنل کھیلےگا۔
